Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 828 (سنن أبي داود)

[828]صحیح

صحیح مسلم (398)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ الْمَعْنَی عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی الظُّہْرَ فَجَاءَ رَجُلٌ فَقَرَأَ خَلْفَہُ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَی فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ أَيُّكُمْ قَرَأَ قَالُوا رَجُلٌ قَالَ قَدْ عَرَفْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيہَا قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ الْوَلِيدُ فِي حَدِيثِہِ قَالَ شُعْبَةُ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ أَلَيْسَ قَوْلُ سَعِيدٍ أَنْصِتْ لِلْقُرْآنِ قَالَ ذَاكَ إِذَا جَہَرَ بِہِ قَالَ ابْنُ كَثِيرٍ فِي حَدِيثِہِ قَالَ قُلْتُ لِقَتَادَةَ كَأَنَّہُ كَرِہَہُ قَالَ لَوْ كَرِہَہُ نَہَی عَنْہُ

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ظہر کی نماز پڑھائی،ایک آدمی آیا اور اس نے آپ ﷺ کے پیچھے ((سبح اسم ربک الأعلی)) پڑھی۔جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو فرمایا ’’تم میں سے کس نے قرآت کی ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: ایک آدمی نے قرآت کی ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’میں جان گیا تھا کہ تم میں سے کسی نے مجھے قرآت میں الجھایا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے کہ ابوالولید نے اپنی روایت میں شعبہ سے نقل کیا ہے کہ میں نے قتادہ سے کہا: کیا سعید کا یہ قول نہیں ہے کہ ’’قرآن کے لیے خاموش رہو؟‘‘ کہا: یہ تب ہے جب وہ جہراً پڑھے۔ابن کثیر نے اپنی روایت میں کہا: میں نے قتادہ سے کہا: گویا آپ نے اسے (یعنی پڑھنے کو) مکروہ جانا۔کہا: اگر مکروہ جانتے تو روک دیتے۔