Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 832 (سنن أبي داود)

[832]حسن

أخرجہ الحمیدي (717 وسندہ حسن) إبراھیم السکسکی وثقہ الجمھور مشکوۃ المصابیح (858)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ عَنْ إِبْرَاہِيمَ السَّكْسَكِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ إِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ آخُذَ مِنْ الْقُرْآنِ شَيْئًا فَعَلِّمْنِي مَا يُجْزِئُنِي مِنْہُ قَالَ قُلْ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ ہَذَا لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ فَمَا لِي قَالَ قُلْ اللہُمَّ ارْحَمْنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي وَاہْدِنِي فَلَمَّا قَامَ قَالَ ہَكَذَا بِيَدِہِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَمَّا ہَذَا فَقَدْ مَلَأَ يَدَہُ مِنْ الْخَيْرِ

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا کہ میں قرآن سے کچھ یاد نہیں کر سکتا،مجھے کچھ سکھا دیجئیے جو میرے لیے (قرآت قرآن سے) کفایت کرے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم ((سبحان اللہ والحمد للہ ولا إلہ إلا اللہ واللہ أکبر ولا حول ولا قوۃ إلا باللہ)) پڑھا کرو۔‘‘ اللہ پاک ہے،اسی کی تعریف ہے،اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں،اور اللہ سب سے بڑا ہے۔برائیوں سے بچنا اور نیکی کی توفیق ملنا،اللہ کے سوا کسی سے ممکن نہیں۔وہ عالی ہے عظمت والا ہے۔‘‘ کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! یہ تو اللہ کے لیے ہوا،میرے لیے کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’کہا کرو ((اللہم ارحمنی وارزقنی وعافنی واہدنی)) ’’اے اللہ! مجھ پر رحم فرما۔مجھے رزق دے،راحت و عافیت سے نواز اور ہدایت سے سرفراز فرما۔‘‘ چنانچہ جب وہ کھڑا ہوا تو اپنے ہاتھوں سے ایسے اشارہ کیا۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اس نے اپنے ہاتھ خیر سے بھر لیے ہیں