Sunan Abi Dawood Hadith 835 (سنن أبي داود)
[835]صحیح
صحیح بخاری (786) صحیح مسلم (393)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ صَلَّيْتُ أَنَا وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ فَكَانَ إِذَا سَجَدَ كَبَّرَ وَإِذَا رَكَعَ كَبَّرَ وَإِذَا نَہَضَ مِنْ الرَّكْعَتَيْنِ كَبَّرَ فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَخَذَ عِمْرَانُ بِيَدِي وَقَالَ لَقَدْ صَلَّی ہَذَا قَبْلُ أَوْ قَالَ لَقَدْ صَلَّی بِنَا ہَذَا قَبْلَ صَلَاةِ مُحَمَّدٍ ﷺ
جناب مطرف بیان کرتے ہیں کہ میں نے اور عمران بن حصین نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی۔تو وہ جب سجدہ کرتے تو ((اللہ اکبر)) کہتے،رکوع کرتے تو ((اللہ اکبر)) کہتے دو رکعتوں سے اٹھتے تو ((اللہ اکبر)) کہتے۔جب ہم فارغ ہوئے تو عمران نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا: انہوں نے ہمیں پہلے والی نماز پڑھائی یا کہا: ہمیں اس طرح نماز پڑھائی جو ہم پہلے نبی کریم ﷺ کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔