Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 842 (سنن أبي داود)

[842]صحیح

صحیح بخاری (677)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاہِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ جَاءَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ إِلَی مَسْجِدِنَا فَقَالَ وَاللہِ إِنِّي لَأُصَلِّي بِكُمْ وَمَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يُصَلِّي قَالَ قُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ كَيْفَ صَلَّی قَالَ مِثْلَ صَلَاةِ شَيْخِنَا ہَذَا يَعْنِي عَمْرَو بْنَ سَلَمَةَ إِمَامَہُمْ وَذَكَرَ أَنَّہُ كَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ السَّجْدَةِ الْآخِرَةِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَی قَعَدَ ثُمَّ قَامَ

جناب ابوقلابہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوسلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں تشریف لائے اور کہا: قسم اللہ کی! میں تمہیں نماز پڑھاؤں گا،حالانکہ نماز کا ارادہ نہیں۔صرف یہ چاہتا ہوں کہ تمہیں دکھاؤں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کس طرح نماز پڑھتے دیکھا ہے۔(ایوب نے کہا) میں نے ابوقلابہ سے پوچھا،انہوں نے کیسے نماز پڑھی؟ کہا: ہمارے اس شیخ کی مانند،یعنی عمرو بن سلمہ رضی اللہ عنہ کی مانند جو وہاں ان کے امام تھے۔اور بیان کیا کہ جب وہ پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے تو بیٹھ جاتے (یعنی جلسہ استراحت) تھے،پھر (اس کے بعد) اٹھتے تھے۔