Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 845 (سنن أبي داود)

[845]صحیح

صحیح مسلم (536)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّہُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ قُلْنَا لِابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْإِقْعَاءِ عَلَی الْقَدَمَيْنِ فِي السُّجُودِ فَقَالَ ہِيَ السُّنَّةُ قَالَ قُلْنَا إِنَّا لَنَرَاہُ جُفَاءً بِالرَّجُلِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ہِيَ سُنَّةُ نَبِيِّكَ ﷺ

جناب طاؤس فرماتے تھے کہ ہم نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دو سجدوں کے درمیان ایڑیوں پر بیٹھنے کے متعلق پوچھا: تو انہوں نے کہا: یہ سنت ہے۔ہم نے کہا: ہم تو اسے پاؤں پر بوجھ یا آدمی کے لیے باعث مشقت خیال کرتے ہیں۔سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ یہ آپ کے نبی ﷺ کی سنت ہے۔