Sunan Abi Dawood Hadith 854 (سنن أبي داود)
[854]صحیح
صحیح مسلم (471)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو كَامِلٍ دَخَلَ حَدِيثُ أَحَدِہِمَا فِي الْآخَرِ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ ہِلَالِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ رَمَقْتُ مُحَمَّدًا ﷺ وَقَالَ أَبُو كَامِلٍ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي الصَّلَاةِ فَوَجَدْتُ قِيَامَہُ كَرَكْعَتِہِ وَسَجْدَتِہِ وَاعْتِدَالَہُ فِي الرَّكْعَةِ كَسَجْدَتِہِ وَجِلْسَتَہُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ وَسَجْدَتَہُ مَا بَيْنَ التَّسْلِيمِ وَالِانْصِرَافِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَاءِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مُسَدَّدٌ فَرَكْعَتُہُ وَاعْتِدَالُہُ بَيْنَ الرَّكْعَتَيْنِ فَسَجْدَتُہُ فَجِلْسَتُہُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ فَسَجْدَتُہُ فَجِلْسَتَہُ بَيْنَ التَّسْلِيمِ وَالِانْصِرَافِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَاءِ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز میں بڑے غور سے دیکھا،تو میں نے پایا کہ آپ کا قیام آپ کے رکوع اور سجدے کے برابر ہوتا تھا۔اور آپ کا رکوع سے اعتدال (قومہ) آپ کے سجدے کے برابر ہوتا تھا۔اور آپ ﷺ کا دو سجدوں کے درمیان بیٹھنا اور سجدہ جو سلام اور پھرنے کے مابین ہوتا برابر ہوتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مسدد نے روایت کیا کہ آپ کا رکوع،رکوع اور سجدے کے درمیان اعتدال (قیام،قومہ)،پھر آپ کا سجدہ پھر سلام اور پھرنے کے درمیان بیٹھنا تقریباً برابر ہوتے تھے۔