Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 859 (سنن أبي داود)

[859]إسنادہ حسن

صححہ ابن خزیمۃ (638 وسندہ حسن) محمد بن عمرو بن علقمۃ اللیثي وثقہ الجمھور مشکوۃ المصابیح (804)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ،عَنْ خَالِدٍ،عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو،عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَی بْنِ خَلَّادٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ... بِہَذِہِ الْقِصَّةِ،قَالَ: إِذَا قُمْتَ فَتَوَجَّہْتَ إِلَی الْقِبْلَةِ فَكَبِّرْ،ثُمَّ اقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَبِمَا شَاءَ اللہُ أَنْ تَقْرَأَ،وَإِذَا رَكَعْتَ فَضَعْ رَاحَتَيْكَ عَلَی رُكْبَتَيْكَ،وَامْدُدْ ظَہْرَكَ. وَقَالَ: إِذَا سَجَدْتَ فَمَكِّنْ لِسُجُودِكَ،فَإِذَا رَفَعْتَ فَاقْعُدْ عَلَی فَخِذِكَ الْيُسْرَی.

جناب علی بن یحییٰ بن خلاد نے،سیدنا رفاع بن رافع رضی اللہ عنہ سے یہ قصہ بیان کیا کہا جب تم (نماز کے لیے) کھڑے ہو کر قبلہ کی طرف رخ کرو ‘ تو ((اللہ اکبر)) کہو پھر ام القرآن (سورۃ فاتحہ) اور قرآن سے کچھ پڑھو جو اللہ توفیق دے۔جب رکوع کرو تو اپنی ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھو اور کمر کو لمبا رکھو۔‘‘ اور فرمایا ’’جب سجدہ کرو تو اطمینان سے ٹک کر سجدہ کرو اور جب سجدے سے اٹھو تو اپنی بائیں ران پر بیٹھ جاؤ۔‘‘