Sunan Abi Dawood Hadith 860 (سنن أبي داود)
[860]إسنادہ حسن
صححہ ابن خزیمۃ (597، 638 وسندھما حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ ہِشَامٍ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ يَحْيَی بْنِ خَلَّادِ بْنِ رَافِعٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَمِّہِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ... بِہَذِہِ الْقِصَّةِ،قَالَ: إِذَا أَنْتَ قُمْتَ فِي صَلَاتِكَ, فَكَبِّرِ اللہَ تَعَالَی،ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ عَلَيْكَ مِنَ الْقُرْآنِ-وَقَالَ فِيہِ:-فَإِذَا جَلَسْتَ فِي وَسَطِ الصَّلَاةِ فَاطْمَئِنَّ،وَافْتَرِشْ فَخِذَكَ الْيُسْرَی،ثُمَّ تَشَہَّدْ،ثُمَّ إِذَا قُمْتَ فَمِثْلَ ذَلِكَ،حَتَّی تَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِكَ.
جناب علی بن یحییٰ بن خلاد بن رافع اپنے والد سے وہ اپنے چچا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے وہ نبی کریم ﷺ سے یہ واقعہ بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم اپنی نماز کے لیے کھڑے ہو تو اللہ عزوجل کی تکبیر کہو،پھر جو تمہیں قرآن سے آسان لگے وہ پڑھو۔‘‘ اس روایت میں مزید فرمایا ’’جب تم نماز کے دوران میں بیٹھو تو اطمینان سے بیٹھو اور اپنی بائیں ران بچھا لو،پھر تشہد پڑھو،پھر جب کھڑے ہو تو پہلے کی طرح کرو،حتیٰ کہ اپنی نماز سے فارغ ہو جاؤ۔‘‘