Sunan Abi Dawood Hadith 867 (سنن أبي داود)
[867]صحیح
صحیح بخاری (790) صحیح مسلم (535)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَاسْمُہُ وَقْدَانُ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَی جَنْبِ أَبِي فَجَعَلْتُ يَدَيَّ بَيْنَ رُكْبَتَيَّ فَنَہَانِي عَنْ ذَلِكَ فَعُدْتُ فَقَالَ لَا تَصْنَعْ ہَذَا فَإِنَّا كُنَّا نَفْعَلُہُ فَنُہِينَا عَنْ ذَلِكَ وَأُمِرْنَا أَنْ نَضَعَ أَيْدِيَنَا عَلَی الرُّكَبِ
جناب مصعب بن سعدبیان کرتے ہیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے ابا جان (حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ)کے پہلو میں نماز پڑھی-اور میں نے اپنے ہاتھوں کو (رکوع)میں اپنے گٹھنوںکے درمیان رکھا تو انہوں نے مجھے اس سے منع فرمایا-میں نے پھر ویسے ہی کیا تو انہوں نے کہا.ّایسے مت کرو-ہم(صحابئہ رسول)یہ کیا کرتے تھے مگر ہمیں اس سے روک دیا گیا تھا اور حکم دیا گیاکہ ہم اپنے ہاتھوں کو گٹھنوں پر رکھا کریں-‘‘