Sunan Abi Dawood Hadith 873 (سنن أبي داود)
[873]إسنادہ صحیح
انظر الحدیث السابق (871) مشکوۃ المصابیح (882)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ قُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ لَيْلَةً فَقَامَ فَقَرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ لَا يَمُرُّ بِآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ فَسَأَلَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةِ عَذَابٍ إِلَّا وَقَفَ فَتَعَوَّذَ قَالَ ثُمَّ رَكَعَ بِقَدْرِ قِيَامِہِ يَقُولُ فِي رُكُوعِہِ سُبْحَانَ ذِي الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ سَجَدَ بِقَدْرِ قِيَامِہِ ثُمَّ قَالَ فِي سُجُودِہِ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِآلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَرَأَ سُورَةً سُورَةً
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ساتھ قیام کیا،آپ ﷺ نے قیام کیا تو سورۃ البقرہ کی تلاوت فرمائی-آپ ﷺ جس کسی آیت رحمت سے گزرتے تو وہاں رکتے اور دعا کرتے اور جس کسی آیت عذاب سے گزرتے تو وہاں رکتے اور تعوذ کرتے۔پھر آپ ﷺ نے رکوع کیا،اس قدر لمبا جتنا کہ آپ ﷺ کا قیام تھا۔آپ ﷺ اپنے رکوع میں یہ دعا پڑھتے تھے ((سبحان ذی الجبروت والملکوت والکبریاء والعظمۃ)) ’’پاک ہے وہ ذات جو غلبہ و قوت،ملکیت،بڑائی اور عظمت والی ہے۔‘‘ پھر آپ نے سجدہ کیا،اس قدر لمبا جتنا کہ آپ کا قیام تھا۔اور آپ اپنے سجدے میں بھی وہی دعا پڑھتے رہے۔پھر کھڑے ہوئے اور سورۃ آل عمران کی قرآت فرمائی۔پھر ایک سورت پڑھی،(بعد ازاں ایک اور) سورت پڑھی۔‘‘