Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 876 (سنن أبي داود)

[876]صحیح

صحیح مسلم (479)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَشَفَ السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ يَا أَيُّہَا النَّاسُ إِنَّہُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاہَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَی لَہُ وَإِنِّي نُہِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا الرَّبَّ فِيہِ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَہِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (اپنے مرض وفات کے دنوں میں) پردہ ہٹایا جبکہ لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے صفیں بنائے ہوئے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’لوگو! نبوت کی خوشخبریوں میں سے صرف اچھا خواب ہی باقی رہ گیا ہے جسے مسلمان دیکھ لیتا ہے یا (کسی کے لیے) اسے دکھا دیا جاتا ہے اور مجھے رکوع یا سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔رکوع میں رب تعالیٰ کی عظمت اور سجدے میں دعا خوب کیا کرو۔یہ اس لائق ہوتی ہے کہ قبول کر لی جائے۔‘‘