Sunan Abi Dawood Hadith 877 (سنن أبي داود)
[877]صحیح
صحیح بخاری (4968) صحیح مسلم (484)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ فِي رُكُوعِہِ وَسُجُودِہِ سُبْحَانَكَ اللہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللہُمَّ اغْفِرْ لِي يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے رکوع اور سجدے میں کثرت سے یہ دعا پڑھا کرتے تھے ((سبحانک اللہم ربنا وبحمدک اللہم اغفر لی)) ’’پاک ہے تو اے اللہ! اے ہمارے رب! اور اپنی حمد کے ساتھ۔اے اللہ! مجھے بخش دے۔‘‘ آپ ﷺ اس دعا سے قرآنی تعلیم پر عمل فرماتے تھے۔