Sunan Abi Dawood Hadith 884 (سنن أبي داود)
[884] ضعیف
أخرجہ ابن أبي حاتم في تفسیرہ (10/ 3389 ح19073)’’عن شعبۃ عن موسی عن آخر عن آخر‘‘ فالواسطۃ مجہولۃ بین التابعي والصحابي فالسند معلول
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عَائِشَةَ قَالَ كَانَ رَجُلٌ يُصَلِّي فَوْقَ بَيْتِہِ وَكَانَ إِذَا قَرَأَ أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَی أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَی قَالَ سُبْحَانَكَ فَبَكَی فَسَأَلُوہُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ أَحْمَدُ يُعْجِبُنِي فِي الْفَرِيضَةِ أَنْ يَدْعُوَ بِمَا فِي الْقُرْآنِ
جناب موسیٰ بن ابی عائشہ (تابعی) بیان کرتے ہیں کہ گھر کی چھت پر نماز پڑھاتے تھے۔تو جب وہ (سورۃ القیامہ کی آخری آیت) ((ألیس ذلک بقادر علی أن یحیی الموتی)) ’’کیا اللہ قدرت نہیں رکھتا کہ وہ مردوں کو زندہ کر دے؟‘‘ پڑھتے تو (جواب میں) کہتے ((سبحانک فبلی)) ’’اے اللہ! تو پاک ہے،تو یقیناً قدرت رکھتا ہے۔‘‘ لوگوں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا،تو انہوں نے کہا: میں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام احمد رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ فرض نمازوں میں قرآنی دعائیں کی جائیں۔