Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 892 (سنن أبي داود)

[892]إسنادہ صحیح

أخرجہ النسائي (1093 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (905)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاہِيمَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَفَعَہُ قَالَ إِنَّ الْيَدَيْنِ تَسْجُدَانِ كَمَا يَسْجُدُ الْوَجْہُ فَإِذَا وَضَعَ أَحَدُكُمْ وَجْہَہُ فَلْيَضَعْ يَدَيْہِ وَإِذَا رَفَعَہُ فَلْيَرْفَعْہُمَا

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ ہاتھ بھی سجدہ کرتے ہیں جیسے کہ چہرہ سجدہ کرتا ہے۔جب تم میں سے کوئی (سجدے میں زمین پر) اپنا چہرہ رکھے تو ہاتھ بھی (زمین پر) رکھے اور جب (چہرہ) اٹھائے تو انہیں بھی اٹھا لے۔‘‘