Sunan Abi Dawood Hadith 903 (سنن أبي داود)
[903]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (892 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ صَبِيحٍ الْحَنَفِيِّ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَی جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ فَوَضَعْتُ يَدَيَّ عَلَی خَاصِرَتَيَّ فَلَمَّا صَلَّی قَالَ ہَذَا الصَّلْبُ فِي الصَّلَاةِ وَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَنْہَی عَنْہُ
جناب زیاد بن صبیح حنفی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ کھڑے ہو کر نماز پڑھی،میں نے اس دوران میں اپنے ہاتھ اپنے پہلوؤں (کوکھوں) پر رکھ لیے۔جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: یہ کیفیت نماز میں صلیب (((مصلوب))) سے مشابہت ہے اور رسول اللہ ﷺ اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔