Sunan Abi Dawood Hadith 914 (سنن أبي داود)
[914]صحیح
صحیح بخاری (752) صحیح مسلم (556)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي خَمِيصَةٍ لَہَا أَعْلَامٌ فَقَالَ شَغَلَتْنِي أَعْلَامُ ہَذِہِ اذْہَبُوا بِہَا إِلَی أَبِي جَہْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّتِہِ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک اونی چادر میں نماز پڑھی،اس میں کچھ نقش و نگار تھے-آپ ﷺ نے فرمایا ’’مجھے اس کے نقوش الجھانے لگے تھے۔اسے ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور میرے پاس انبجانی چادر لے آؤ۔‘‘ (یعنی جس میں نقش نہیں ہوتے)۔