Sunan Abi Dawood Hadith 916 (سنن أبي داود)
[916]إسنادہ حسن
صححہ ابن خزیمۃ (487 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ،حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ يَعْنِي ابْنَ سَلَّامٍ،عَنْ زَيْدٍ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا سَلَّامٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي السَّلُولِيُّ ہُوَ أَبُو كَبْشَةَ،عَنْ سَہْلِ ابْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ،قَالَ: ثُوِّبَ بِالصَّلَاةِ –يَعْنِي: صَلَاةَ الصُّبْحِ-،فَجَعَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي وَہُوَ يَلْتَفِتُ إِلَی الشِّعْبِ. قَالَ أَبو دَاود: وَكَانَ أَرْسَلَ فَارِسًا إِلَی الشِّعْبِ مِنَ اللَّيْلِ يَحْرُسُ.
سیدنا سہل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نماز فجر کی اقامت کہی گئی اور رسول اللہ ﷺ نماز پڑھانے لگے اور آپ ﷺ اس دوران میں ایک گھاٹی کی طرف دیکھ رہے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ آپ نے ایک شہسوار کو اس گھاٹی کی طرف رات میں پہرے کے لیے بھیجا تھا۔