Sunan Abi Dawood Hadith 918 (سنن أبي داود)
[918]صحیح
صحیح بخاری (5996) صحیح مسلم (543)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ،يَقُولُ: بَيْنَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ جُلُوسٌ،خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ, يَحْمِلُ أُمَامَةَ بِنْتَ أَبِي الْعَاصِ ابْنِ الرَّبِيعِ-وَأُمُّہَا زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللہِ ﷺ-،وَہِيَ صَبِيَّةٌ،يَحْمِلُہَا عَلَی عَاتِقِہِ،فَصَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ وَہِيَ عَلَی عَاتِقِہِ, يَضَعُہَا إِذَا رَكَعَ،وَيُعِيدُہَا إِذَا قَامَ،حَتَّی قَضَی صَلَاتَہُ, يَفْعَلُ ذَلِكَ بِہَا.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے۔آپ امامہ بنت ابی العاص بن ربیع کو اٹھائے ہوئے تھے۔اور اس کی والدہ رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا تھیں،یہ چھوٹی بچی تھی اور رسول اللہ ﷺ نے اسے اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا تھا۔آپ ﷺ نے نماز پڑھائی اور یہ آپ ﷺ کے کندھے پر تھی،آپ ﷺ جب رکوع کرتے تو اسے نیچے بٹھا دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اسے اٹھا لیتے۔آپ ﷺ نے (اسی طرح) نماز مکمل کی اور اس دوران میں اسے اٹھاتے اور بٹھاتے رہے۔