Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 923 (سنن أبي داود)

[923]صحیح

صحیح بخاری (1199) صحیح مسلم (538)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ عَلْقَمَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ وَہُوَ فِي الصَّلَاةِ،فَيَرُدُّ عَلَيْنَا،فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ, سَلَّمْنَا عَلَيْہِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْنَا،وَقَالَ: إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کو سلام کہتے تھے جبکہ آپ ﷺ نماز میں ہوتے تو آپ ﷺ ہمیں سلام کا جواب دیتے۔پس جب ہم (ہجرت حبشہ کے بعد) نجاشی کے پاس سے واپس آئے اور ہم نے آپ ﷺ کو سلام کیا تو آپ ﷺ نے ہمیں جواب نہ دیا اور فرمایا ’’نماز میں ایک اور ہی مشغولیت ہے۔‘‘