Sunan Abi Dawood Hadith 925 (سنن أبي داود)
[925]صحیح
صححہ ابن خزیمۃ (888 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْہَبٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَہُمْ،عَنْ بُكَيْرٍ،عَنْ نَابِلٍ صَاحِبِ الْعَبَاءِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،عَنْ صُہَيْبٍ،أَنَّہُ قَالَ: مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللہِ ﷺ،وَہُوَ يُصَلِّي،فَسَلَّمْتُ عَلَيْہِ،فَرَدَّ إِشَارَةً قَالَ وَلَا أَعْلَمُہُ إِلَّا قَالَ إِشَارَةً بِأُصْبُعِہِ. وَہَذَا لَفْظُ حَدِيثِ قُتَيْبَةَ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا جب کہ آپ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے۔میں نے آپ ﷺ کو سلام کہا تو آپ ﷺ نے اشارے سے جواب دیا۔نابل کہتے ہیں جہاں تک میں جانتا ہوں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ کہا تھا: اپنی انگلی سے اشارہ کیا۔یہ الفاظ جناب قتیبہ کی روایت کے ہیں۔