Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 936 (سنن أبي داود)

[936]صحیح

صحیح بخاری (780) صحیح مسلم (410)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّہُمَا أَخْبَرَاہُ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِذَا أَمَّنَ الْإِمَامُ فَأَمِّنُوا, فَإِنَّہُ مَنْ وَافَقَ تَأْمِينُہُ تَأْمِينَ الْمَلَائِكَةِ, غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ. قَالَ ابْنُ شِہَابٍ وَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ: آمِينَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب امام ((آمین)) کہے تو تم بھی ((آمین)) کہو کیونکہ جس کی ((آمین)) فرشتوں کی ((آمین)) کے موافق ہو گئی اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘ ابن شہاب کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ((آمین)) کہا کرتے تھے۔