Sunan Abi Dawood Hadith 950 (سنن أبي داود)
[950]صحیح
صحیح مسلم (735)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ بْنِ أَعْيَنَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ،عَنْ مَنْصُورٍ،عَنْ ہِلَالٍ يَعْنِي ابْنَ يَسَافٍ،عَنْ أَبِي يَحْيَی،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،قَالَ: حُدِّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ, قَالَ: صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا نِصْفُ الصَّلَاةِ،فَأَتَيْتُہُ،فَوَجَدْتُہُ يُصَلِّي جَالِسًا،فَوَضَعْتُ يَدَيَّ عَلَی رَأْسِي! فَقَالَ: مَا لَكَ يَا عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو؟،قُلْتُ: حُدِّثْتُ يَا رَسُولَ اللہِ! أَنَّكَ قُلْتَ: صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا نِصْفُ الصَّلَاةِ!،وَأَنْتَ تُصَلِّي قَاعِدًا؟ قَالَ: أَجَلْ،وَلَكِنِّي لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں،مجھ سے بیان کیا گیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا آدھی نماز ہے۔‘‘ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ کو پایا کہ آپ ﷺ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔میں نے اپنے سر پر ہاتھ رکھ لیا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ’’عبداللہ بن عمرو! کیا بات ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا ہے ’’آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا آدھی نماز ہے اور آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں؟‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہاں،لیکن میں تمہاری طرح نہیں ہوں۔‘‘