Sunan Abi Dawood Hadith 952 (سنن أبي داود)
[952]صحیح
صحیح بخاری (1117)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ طَہْمَانَ،عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ،قَالَ: كَانَ بِي النَّاصُورُ،فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ؟ فَقَال:َ صَلِّ قَائِمًا،فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا،فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَی جَنْبٍ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے کہ مجھے ناسور تھا۔پس اس بارے میں میں نے نبی کریم ﷺ سے معلوم کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’نماز کھڑے ہو کر پڑھو،اگر ہمت نہ ہو تو بیٹھ کر اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر۔‘‘