Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 953 (سنن أبي داود)

[953]صحیح

صحیح بخاری (1118) صحیح مسلم (731)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ يُونُسَ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَت:ْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقْرَأُ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ جَالِسًا قَطُّ،حَتَّی دَخَلَ فِي السِّنِّ،فَكَانَ يَجْلِسُ فِيہَا فَيَقْرَأُ،حَتَّی إِذَا بَقِيَ أَرْبَعُونَ أَوْ ثَلَاثُونَ آيَةً, قَامَ فَقَرَأَہَا،ثُمَّ سَجَدَ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو بڑھاپا آنے سے پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا تھا کہ رات کی نماز میں آپ ﷺ نے بیٹھ کر قرآت کی ہو،مگر جب بوڑھے ہو گئے تو بیٹھ کر قرآت کیا کرتے تھے،حتیٰ کہ جب تیس یا چالیس آیتیں باقی رہ جاتیں تو انہیں کھڑے ہو کر پڑھتے،پھر سجدہ کرتے۔