Sunan Abi Dawood Hadith 954 (سنن أبي داود)
[954]صحیح
صحیح بخاری (1119) صحیح مسلم (731)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ وَأَبِي النَّضْرِ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُصَلِّي جَالِسًا،فَيَقْرَأُ وَہُوَ جَالِسٌ،وَإِذَا بَقِيَ مِنْ قِرَاءَتِہِ قَدْرُ مَا يَكُونُ ثَلَاثِينَ أَوْ أَرْبَعِينَ آيَةً, قَامَ فَقَرَأَہَا وَہُوَ قَائِمٌ،ثُمَّ رَكَعَ،ثُمَّ سَجَدَ،ثُمَّ يَفْعَلُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ عَلْقَمَةُ بْنُ وَقَّاصٍ،عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے اور اسی حالت میں قرآت کرتے رہتے حتیٰ کہ جب آپ ﷺ کی قرآت میں سے تیس یا چالیس آیتیں باقی ہوتیں تو کھڑے ہو جاتے اور قرآت کرتے،پھر رکوع اور سجدہ کرتے۔اس کے بعد دوسری رکعت میں بھی ایسے ہی کرتے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو علقمہ بن وقاص نے بھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے،انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کی مانند روایت کیا ہے۔