Sunan Abi Dawood Hadith 956 (سنن أبي داود)
[956]صحیح
صحیح مسلم (732)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،حَدَّثَنَا كَہْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ،قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: أَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقْرَأُ السُّورَةَ فِي رَكْعَةٍ؟ قَالَتِ: الْمُفَصَّلَ،قَالَ: قُلْتُ: فَكَانَ يُصَلِّي قَاعِدًا؟ قَالَتْ: حِينَ حَطَمَہُ النَّاسُ.
جناب عبداللہ بن شقیق بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ ایک رکعت میں (ایک سے زائد) سورتیں پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: (ہاں) حصہ مفصل سے۔(سورۃ ق سے آخر قرآن تک کی سورتوں کو مفصل کہا جاتا ہے) میں نے پوچھا: کیا آپ ﷺ بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا (ہاں) جب لوگوں نے آپ ﷺ کو تھکا دیا تھا۔