Sunan Abi Dawood Hadith 957 (سنن أبي داود)
[957]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (911)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ،قَالَ: قُلْتُ: لَأَنْظُرَنَّ إِلَی صَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ كَيْفَ يُصَلِّي؟ فَقَامَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ،فَكَبَّرَ فَرَفَعَ يَدَيْہِ،حَتَّی حَاذَتَا بِأُذُنَيْہِ،ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَہُ بِيَمِينِہِ،فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَہُمَا مِثْلَ ذَلِكَ،قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ،فَافْتَرَشَ رِجْلَہُ الْيُسْرَی،وَوَضَعَ يَدَہُ الْيُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْيُسْرَی،وَحَدَّ مِرْفَقَہُ الْأَيْمَنَ عَلَی فَخِذِہِ الْيُمْنَی،وَقَبَضَ ثِنْتَيْنِ،وَحَلَّقَ حَلْقَةً،وَرَأَيْتُہُ يَقُولُ ہَكَذَا. وَحَلَّقَ بِشْرٌ الْإِبْہَامَ وَالْوُسْطَی وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا میں بالضرور دیکھوں گا کہ رسول اللہ ﷺ نماز کیسے پڑھتے ہیں؟ بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور قبلے کی طرف رخ کیا،((اللہ اکبر)) کہا اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے حتیٰ کہ آپ کے کانوں کے برابر آ گئے۔پھر آپ نے اپنے بائیں ہاتھ کو اپنے دائیں سے پکڑ لیا۔پھر جب رکوع کا ارادہ کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اسی طرح اٹھایا (رفع یدین کیا)۔بیان کیا کہ پھر آپ ﷺ بیٹھ گئے اور اپنا بایاں پاؤں بچھا لیا اور اپنا بایاں ہاتھ بائیں ران پر رکھ لیا اور دائیں ہاتھ کی کہنی کے کنارے کو اپنی دائیں ران پر رکھا اور دو انگلیوں کو بند کر کے حلقہ بنا لیا۔میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ اس طرح کرتے تھے،جناب بشر نے انگوٹھے اور بیچ کی انگلی سے حلقہ بنایا اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کر کے دکھایا۔