Sunan Abi Dawood Hadith 965 (سنن أبي داود)
[965] إسنادہ ضعیف
ابن لھیعۃ عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ،حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِيعَةَ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْعَامِرِيِّ،قَالَ: كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ... بِہَذَا الْحَدِيثِ،قَالَ فِيہِ: فَإِذَا قَعَدَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ, قَعَدَ عَلَی بَطْنِ قَدَمِہِ الْيُسْرَی, وَنَصَبَ الْيُمْنَی،فَإِذَا كَانَتِ الرَّابِعَةُ, أَفْضَی بِوَرِكِہِ الْيُسْرَی إِلَی الْأَرْضِ،وَأَخْرَجَ قَدَمَيْہِ مِنْ نَاحِيَةٍ وَاحِدَةٍ.
جناب محمد بن عمرو عامری بیان کرتے ہیں کہ میں اس مجلس میں موجود تھا (جس میں کہ دس اصحاب رسول ﷺ بیٹھے تھے اور سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ نے ان کو نماز پڑھ کر دکھائی تھی) انہوں نے اس میں بیان کیا: جب آپ دو رکعتوں کے بعد بیٹھتے،تو اپنے بائیں پاؤں کے تلوے پر بیٹھتے اور دائیں کو کھڑا کر لیتے تھے۔اور جب چوتھی رکعت ہوتی تو اپنی بائیں سرین کو زمین پر رکھ لیتے اور اپنے دونوں پاؤں کو ایک جانب نکال لیتے۔