Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 971 (سنن أبي داود)

[971]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنِي أَبِي،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ أَبِي بِشْرٍ سَمِعْتُ مُجَاہِدًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ, فِي التَّشَہُّد:ِ التَّحِيَّاتُ لِلَّہِ،الصَّلَوَاتُ،الطَّيِّبَاتُ،السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّہَا النَّبِيُّ! وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَكَاتُہُ-قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتَ فِيہَا: وَبَرَكَاتُہُ-،السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِينَ،أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ-قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتُ فِيہَا: وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ-،وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ سے تشہد کے یہ کلمات بیان کرتے ہیں ((التحیات للہ الصلوات الطیبات السلام علیک أیہا النبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ)) ’’تمام طرح کی عظمتیں اللہ کے لیے ہیں۔(عبادت کا مستحق بھی وہی ہے)۔پاکیزہ کلمات،اذکار اور دعائیں اللہ کے لیے،سلامتی ہو آپ پر اے اللہ کے نبی! اور اس کی رحمتیں اور برکتیں۔‘‘ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ((وبرکاتہ)) کا لفظ میری طرف سے اضافہ ہے۔((السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین أشہد أن لا إلہ إلا اللہ)) ’’سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے صالح بندوں پر۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی ساجھی و شریک نہیں۔اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ((وحدہ لا شریک لہ)) کے لفظ میری طرف سے اضافہ ہیں۔