Sunan Abi Dawood Hadith 976 (سنن أبي داود)
[976]صحیح
صحیح بخاری (6357) صحیح مسلم (406)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَی،عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ،قَالَ: قُلْنَا-أَوْ قَالُوا-: يَا رَسُولَ اللہِ! أَمَرْتَنَا أَنْ نُصَلِّيَ عَلَيْكَ،وَأَنْ نُسَلِّمَ عَلَيْكَ،فَأَمَّا السَّلَامُ فَقَدْ عَرَفْنَاہُ،فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَال:َ قُولُوا: اللہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ،وَآلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاہِيمَ،وَبَارِكْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا بَارَكْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاہِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے کہا یا دیگر صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم آپ پر درود اور سلام بھیجیں،سلام بھیجنا تو ہم نے جان لیا،تو درود کیسے پڑھیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’کہا کرو! ((اللہم صل علی محمد وآل محمد کما صلیت علی إبراہیم وبارک علی محمد وآل محمد کما بارکت علی آل إبراہیم إنک حمید مجید)) اے اللہ! محمد (ﷺ) پر اور آل محمد (ﷺ) پر اپنی رحمتیں نازل فرما،جیسے کہ تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمتیں نازل فرمائیں اور محمد (ﷺ) پر اور آل محمد (ﷺ) پر اپنی برکتیں نازل فرما جیسے کہ تو نے آل ابراہیم پر اپنی برکتیں نازل فرمائیں۔بیشک تو تعریف کیا ہوا،بڑی شان والا ہے۔‘‘