Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 985 (سنن أبي داود)

[985]إسنادہ صحیح

أخرجہ النسائي (1302 وسندہ صحیح) وصححہ ابن خزیمۃ (724 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو مَعْمَرٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ الْمُعَلِّمُ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ،عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ مِحْجَنَ بْنَ الْأَدْرَعِ, حَدَّثَہُ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَسْجِدَ،فَإِذَا ہُوَ بِرَجُلٍ قَدْ قَضَی صَلَاتَہُ،وَہُوَ يَتَشَہَّدُ،وَہُوَ يَقُولُ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ يَا أَللہُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ،الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ،وَلَمْ يَكُنْ لَہُ كُفُوًا أَحَدٌ،أَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُوبِي،إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ،قَالَ: فَقَالَ: قَدْ غُفِرَ لَہُ،قَدْ غُفِرَ لَہُ،ثَلَاثًا.

سیدنا محجن بن ادرع رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے،آپ نے ایک شخص کو دیکھا جس نے اپنی نماز مکمل کر لی تھی اور وہ تشہد پڑھ رہا تھا اور کہہ رہا تھا: ((اللہم إنی أسألک یا اللہ الأحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا أحد أن تغفر لی ذنوبی إنک أنت الغفور الرحیم)) آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے بخش دیا گیا،اسے بخش دیا گیا۔‘‘ تین بار فرمایا۔(دعا کا ترجمہ ہے) ’’میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے اللہ! اکیلے،بے نیاز،نہ جس نے جنا نہ جنا گیا،اور کوئی اس کے برابر نہیں! یہ کہ میرے گناہ معاف فرما دے۔بیشک تو بہت ہی بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔‘‘