Sunan Abi Dawood Hadith 987 (سنن أبي داود)
[987]صحیح
صحیح مسلم (580)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُعَاوِيِّ،قَالَ: رَآنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصَی فِي الصَّلَاةِ،فَلَمَّا انْصَرَفَ, نَہَانِي،وَقَالَ: اصْنَعْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَصْنَعُ, فَقُلْتُ: وَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَصْنَعُ؟ قَالَ: كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ كَفَّہُ الْيُمْنَی عَلَی فَخْذِہِ الْيُمْنَی،وَقَبَضَ أَصَابِعَہُ كُلَّہَا،وَأَشَارَ بِأُصْبُعِہِ الَّتِي تَلِي الْإِبْہَامَ،وَوَضَعَ كَفَّہُ الْيُسْرَی عَلَی فَخْذِہِ الْيُسْرَی.
جناب علی بن عبدالرحمٰن المعاوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا کہ میں نماز کے دوران میں کنکریوں سے کھیل رہا تھا جب وہ فارغ ہوئے تو انہوں نے مجھے اس سے منع فرمایا اور کہا: ایسے کیا کرو جیسے کہ رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے۔میں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کیسے کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: جب آپ ﷺ نماز میں بیٹھتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنی دائیں ران پر رکھ لیتے اور ساری انگلیاں بند کر لیتے اور انگوٹھے کے ساتھ والی (شہادت والی) انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنے بائیں ہاتھ کو اپنی بائیں ران پر رکھتے تھے۔