Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 988 (سنن أبي داود)

[988]صحیح

صحیح مسلم (579)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَزَّازُ،حَدَّثَنَا عَفَّانُ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ،حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ،حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا قَعَدَ فِي الصَّلَاةِ, جَعَلَ قَدَمَہُ الْيُسْرَی تَحْتَ فَخْذِہِ الْيُمْنَی وَسَاقِہِ،وَفَرَشَ قَدَمَہُ الْيُمْنَی،وَوَضَعَ يَدَہُ الْيُسْرَی عَلَی رُكْبَتِہِ الْيُسْرَی،وَوَضَعَ يَدَہُ الْيُمْنَی عَلَی فَخْذِہِ الْيُمْنَی،وَأَشَارَ بِأُصْبُعِہِ.-وَأَرَانَا عَبْدُ الْوَاحِدِ،وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ-.

سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز میں بیٹھا کرتے تو اپنے بائیں پاؤں کو اپنی دائیں ران اور پنڈلی کے نیچے کر لیتے اور اپنے دائیں پاؤں کو بچھا لیتے اور بایاں ہاتھ اپنے بائیں گھٹنے پر اور دایاں ہاتھ دائیں ران پر رکھتے اور اپنی انگلی سے اشارہ کرتے۔اور عبدالواحد نے ہم کو دکھایا اور انگشت شہادت سے اشارہ کیا۔