Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 993 (سنن أبي داود)

[993]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ ہِلَالٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ،سَأَلْتُ نَافِعًا عَنِ الرَّجُلِ يُصَلِّي وَہُوَ مُشَبِّكٌ يَدَيْہِ؟ قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: تِلْكَ صَلَاةُ الْمَغْضُوبِ عَلَيْہِمْ.

جناب اسماعیل بن امیہ کہتے ہیں کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ اگر کوئی آدمی نماز کے دوران میں تشبیک کیے ہوئے ہو تو؟ (یعنی دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں دیے ہوئے ہو؟) انہوں نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ((مغضوب علیہم))(یعنی یہودیوں) کی نماز ہے۔