Sunan Abi Dawood Hadith 994 (سنن أبي داود)
[994]حسن
رواہ البیھقي (2/136 موقوفًا وسندہ حسن) ورواہ أحمد (2/116 مرفوعًا وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ،حَدَّثَنَا أَبِي ح،وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ وَہَذَا لَفْظُہُ جَمِيعًا،عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّہُ رَأَی رَجُلًا يَتَّكِئُ عَلَی يَدِہِ الْيُسْرَی،وَہُوَ قَاعِدٌ فِي الصَّلَاةِ،قَالَ ہَارُونُ بْنُ زَيْدٍ سَاقِطًا عَلَی شِقِّہِ الْأَيْسَرِ،ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ لَہُ: لَا تَجْلِسْ ہَكَذَا, فَإِنَّ ہَكَذَا يَجْلِسُ الَّذِينَ يُعَذَّبُونَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ نماز میں بیٹھے ہوئے اپنے بائیں ہاتھ کا سہارا لیے ہوئے تھا۔(یعنی زمین پر رکھے ہوئے تھا) ہارون بن زید نے کہا وہ اپنی بائیں جانب پر گرا ہوا تھا۔پھر دونوں (راوی) ان الفاظ میں متفق ہیں۔تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا: ایسے مت بیٹھو اس طرح وہ لوگ بیٹھتے ہیں جنہیں عذاب دیا جائے گا۔