نبی کریم ﷺ کا حلیہ مبارک احادیث صحیحہ سے بطورخلاصہ پیش خدمت ہے

تحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ


  1. رنگ گورا سرخ و سفید، چمکدار اور انتہائی خوبصورت (شمائل ترمذی: ۱)
  2. چاند جیسا چہرہ (شمائل: ۱۱)

    ہلکی گولائی والا خوبصورت چہرہ (شمائل : ۴۱۲)

    کشادہ اور کھلا چہرہ (شمائل : ۹)

  3. سرمگیں آنکھیں (شمائل: ۴۱۲)

    سیاہ اور بڑی آنکھیں جن کی سفیدی میں لمبے لمبے سرخ ڈورے تھے۔ (شمائل: ۹)

  4. سر اور داڑھی کے کالے سیاہ اور گھنے بال، نہ بہت زیادہ گھنگریالے اور نہ بالکل سیدھے اکڑے ہوئے۔ (شمائل: ۱)

    آپ کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔ (شمائل: ۱)

    سر کے بال (عام طور پر) بہت زیادہ اور کانوں کی لو تک لمبے تھے۔ (شمائل: ۳)

  5. چوڑے اور مضبوط کندھے (شمائل: ۵۔۶)
  6. مضبوط اور پُرگوشت ریشم جیسی نرم ہتھیلیاں (شمائل: ۵۔۶)
  7. سینے اور ناف کے درمیان بالوں کی لمبی اور باریک لکیر (شمائل : ۵۔۶)
  8. چلنے میں تیز رفتار (شمائل : ۵۔۶)
  9. آپ کی کمرایسی تھی گویا ڈھلی ہوئی چاندی کا ٹکڑا۔ (مسند الحمیدی: ۸۶۵ بتحقیقی وسندہ حسن)
  10. خوبصورت (ترشی ہوئی) ایڑیاں جن پر گوشت بہت کم تھا۔ (شمائل: ۹)
  11. آپ نے سرخ خضاب یعنی مہندی لگائی۔ (صحیح بخاری: ۵۸۹۷۔ ۵۸۹۸)
  12. آپ اپنی مونچھوں کے بال پست رکھتے تھے۔ (طبقات ابن سعد ۴۴۹/۱ وسندہ صحیح)
  13. آپ کے نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان تھوڑے سے بال سفید ہو گئے تھے۔(صحیح بخاری: ۳۵۴۵۔ ۳۵۴۶)
  14. آپ کا پسینہ کستوری سے زیادہ خوشبودار تھا۔ (دیکھئے صحیح بخاری: ۳۵۶۱، صحیح مسلم: ۲۳۲۹۔ ۲۳۳۰)
  15. آپ ﷺ کی پشت پر دونوں کندھوں کے درمیان کبوتر کے انڈے جتنی ختمِ نبوت کی مہر تھی۔ (شمائل: ۱۶)

اِس بلاگ پوسٹ کی اصل کتاب کا حوالہ: شمائل ترمذی حدیث نمبر 15 کا تفقہ صفحہ نمبر 59

تحقیق و تخریج و شرح و فوائد: محدّث العَصر حَافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ