Sunan ibn Majah Hadith 1835 (سنن ابن ماجہ)
[1835]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ،قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِالصَّدَقَةِ،فَقَالَتْ زَيْنَبُ امْرَأَةُ عَبْدِ اللہِ: أَيُجْزِينِي مِنَ الصَّدَقَةِ أَنْ أَتَصَدَّقَ عَلَی زَوْجِي وَہُوَ فَقِيرٌ،وَبَنِي أَخٍ لِي أَيْتَامٍ،وَأَنَا أُنْفِقُ عَلَيْہِمْ ہَكَذَا وَہَكَذَا،وَعَلَی كُلِّ حَالٍ؟ قَالَ: ((نَعَمْ))،قَالَ: وَكَانَتْ صَنَاعَ الْيَدَيْنِ
ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں صدقہ کرنے کا حکم دیا۔حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیا میرے لیے یہ صدقہ کافی (اور درست) ہو گا کہ میں اپنے خاوند کو صدقہ دے دوں کیونکہ وہ نادار ہیں اور اپنے یتیم بھتیجوں کو دے دوں اور میں ان کا فلاں فلاں خرچ برداشت کرتی ہوں اور ہر حال میں (ان سے مالی تعاون کرتی ہوں۔) راوی نے کہا: آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں۔راوی نے کہا: زینب رضی اللہ عنہا ہاتھوں سے کام کرنے والی (ہنرمند خاتون) تھیں۔