Sunan ibn Majah Hadith 1836 (سنن ابن ماجہ)
[1836]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللہِ الْأَوْدِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ أَحْبُلَہُ،فَيَأْتِيَ الْجَبَلَ،فَيَجِيءَ بِحُزْمَةِ حَطَبٍ عَلَی ظَہْرِہِ فَيَبِيعَہَا،فَيَسْتَغْنِيَ بِثَمَنِہَا،خَيْرٌ لَہُ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ،أَعْطَوْہُ أَوْ مَنَعُوہُ))
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد حضرت عروہ بن زبیر سے اور وہ ہشام کے دادا (حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آدمی کا رسی لے کر پہاڑ پر جانا،اور (وہاں سے) ایندھن کا گٹھا اپنی پیٹھ پر (اٹھا کر) لانا،اسے بیچ کر اس کی قیمت پر قناعت کرنا،اس بات سے بہتر ہے کہ لوگوں سے مانگتا پھرے،وہ اسے کچھ دیں یا نہ دیں۔