Sunan ibn Majah Hadith 1837 (سنن ابن ماجہ)
[1837]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ ثَوْبَانَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((وَمَنْ يَتَقَبَّلُ لِي بِوَاحِدَةٍ أَتَقَبَّلُ لَہُ بِالْجَنَّةِ؟)) قُلْتُ: أَنَا،قَالَ: ((لَا تَسْأَلِ النَّاسَ شَيْئًا)) قَالَ: فَكَانَ ثَوْبَانُ يَقَعُ سَوْطُہُ وَہُوَ رَاكِبٌ،فَلَا يَقُولُ لِأَحَدٍ: نَاوِلْنِيہِ،حَتَّی يَنْزِلَ فَيَأْخُذَہُ
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کون میری ایک بات (پر پابندی سے عمل کرنے) کا ذمہ اٹھاتا ہے،میں اسے جنت کا ذمہ دیتا ہوں؟ میں نے کہا: میں (یہ ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔) آپ ﷺ نے فرمایا: لوگوں سے کچھ نہ مانگنا۔حضرت عبدالرحمٰن بن یزید رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمایا: ثوبان رضی اللہ عنہ سواری پر ہوتے اور کوڑا (ہاتھ سے) گر جاتا تو کسی سے نہ کہتے تھے کہ یہ پکڑانا بلکہ خود اتر کر پکڑ لیتے تھے۔