Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1840 (سنن ابن ماجہ)

[1840] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (1626) ترمذي (650،651) نسائي (2593)

قزعۃ بن سوید: ضعیف (تقدم: 1455)

والحدیث السابق (الأصل: 1454) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 445، 446

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَنْ سَأَلَ،وَلَہُ مَا يُغْنِيہِ،جَاءَتْ مَسْأَلَتُہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُدُوشًا،أَوْ خُمُوشًا،أَوْ كُدُوحًا فِي وَجْہِہِ))،قِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ،وَمَا يُغْنِيہِ؟ قَالَ ((خَمْسُونَ دِرْہَمًا،أَوْ قِيمَتُہَا مِنَ الذَّہَبِ)) فَقَالَ رَجُلٌ لِسُفْيَانَ: إِنَّ شُعْبَةَ،لَا يُحَدِّثُ عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ،فَقَالَ سُفْيَانُ: قَدْ حَدَّثَنَاہُ زُبَيْدٌ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کے پاس اتنا کچھ تھا کہ اسے (سوال سے) مستغنی کر دے،پھر بھی اس نے سوال کیا تو قیامت کے دن اس کا سوال اس کے چہرے میں خراشوں اور زخموں کی صورت میں ظاہر ہو گا۔عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کتنا مال اسے غنی قرار دلوا سکتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: پچاس درہم یا اتنی قیمت کا سونا۔ایک آدمی نے سفیان سے کہا کہ شعبہ تو حکیم بن جبیر سے بیان نہیں کرتے تو سفیان نے کہا کہ ہمیں یہ حدیث زبید نے محمد بن عبدالرحمٰن بن زیدی کے واسطے سے بیان کی ہے۔