Sunan ibn Majah Hadith 1841 (سنن ابن ماجہ)
[1841]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا لِخَمْسَةٍ: لِعَامِلٍ عَلَيْہَا،أَوْ لِغَازٍ فِي سَبِيلِ اللہِ،أَوْ لِغَنِيٍّ اشْتَرَاہَا بِمَالِہِ،أَوْ فَقِيرٍ تُصُدِّقَ عَلَيْہِ فَأَہْدَاہَا لِغَنِيٍّ،أَوْ غَارِمٍ
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پانچ افراد کے علاوہ کسی امیر آدمی کے لیے صدقہ (اور زکاۃ) کھانا حلال نہیں۔(1) صدقہ وصول کرنے والا (سرکاری ملازم)،(2) اللہ کی راہ میں جنگ کرنے والا (مجاہد)،(3) وہ دولت مند جو صدقے کی چیز اپنے مال کے بدلے خرید لیتا ہے،(4) یا (یہ صورت کہ) کسی فقیر کو صدقہ دیا گیا اور اس نے وہ کسی غنی کو تحفہ کے طور پر دے دیا،(5) دیوالیہ (مقروض۔)