Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1842 (سنن ابن ماجہ)

[1842]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ،أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ،يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَا تَصَدَّقَ أَحَدٌ بِصَدَقَةٍ مِنْ طَيِّبٍ،وَلَا يَقْبَلُ اللہُ إِلَّا الطَّيِّبَ،إِلَّا أَخَذَہَا الرَّحْمَنُ بِيَمِينِہِ وَإِنْ كَانَتْ تَمْرَةً،فَتَرْبُو فِي كَفِّ الرَّحْمَنِ حَتَّی تَكُونَ أَعْظَمَ مِنَ الْجَبَلِ،وَيُرَبِّيہَا لَہُ كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فُلُوَّہُ،أَوْ فَصِيلَہُ))

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جوکوئی پاک چیز کا صدقہ کرتا ہے،اور اللہ تعالیٰ پاک (حلال اور عمدہ) چیز ہی قبول کرتا ہے،تو رحمان اسے اپنے دائیں ہاتھ میں لے لیتا ہے،اگرچہ ایک کھجور ہی ہو۔وہ رحمٰن کے ہاتھ میں بڑھتی جاتی ہے حتی کہ پہاڑ سے بڑی ہو جاتی ہے۔وہ اس چیز کو اس (صدقہ دینے والے) کے لیے اس طرح پالتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے بچھیرے کو،یا اونٹ یا گائے کے بچے کو پالتا ہے۔