Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1843 (سنن ابن ماجہ)

[1843]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ خَيْثَمَةَ،عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا سَيُكَلِّمُہُ رَبُّہُ،لَيْسَ بَيْنَہُ وَبَيْنَہُ تُرْجُمَانٌ،فَيَنْظُرُ أَمَامَہُ فَتَسْتَقْبِلُہُ النَّارُ،وَيَنْظُرُ عَنْ أَيْمَنَ مِنْہُ فَلَا يَرَی إِلَّا شَيْئًا قَدَّمَہُ،وَيَنْظُرُ عَنْ أَشْأَمَ مِنْہُ فَلَا يَرَی إِلَّا شَيْئًا قَدَّمَہُ،فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَّقِيَ النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ فَلْيَفْعَلْ))

حضرت عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے ہر شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کلام فرمائے گا جب کہ بندے اور رب کے درمیان کوئی ترجما ن نہیں ہو گا۔بندہ سامنے نظر اٹھائے گا تو اسے سامنے آگ نظر آئے گی،دائیں طرف دیکھے گا تو اپنے بھیجے ہوئے اعمال ہی نظر آئیں گے،بائیں طرف دیکھے گا تو (ادھر بھی) اپنے بھیجے ہوئے اعمال ہی نظر آئیں گے،لہذا جو شخص آگ سے بچنے کے لیے آدھی کھجور ہی دے سکتا ہے (زیادہ کی طاقت نہیں)،وہ یہی کر لے۔