Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 1849 (سنن ابن ماجہ)

[1849]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ،وَزَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ،قَالَا: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي،عَنْ قَتَادَةَ،عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ سَمُرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،((نَہَی عَنِ التَّبَتُّلِ)) . زَادَ زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ: وَقَرَأَ قَتَادَةُ: وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَہُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً [الرعد: 38]

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بے نکاح رہنے سے منع فرمایا۔ زید بن اخزام نے یہ اضافہ بھی بیان کیا ہے کہ حضرت قتادہ رحمۃ اللہ علیہ نے (اس مسئلے کو واضح کرنے کے لیے) یہ آیت تلاوت فرمائی: (وَلَقَدْ أَرْ‌سَلْنَا رُ‌سُلًا مِّن قَبْلِکَ وَجَعَلْنَا لَہُمْ أَزْوَ‌ٰجًا وَذُرِّ‌یَّۃً ۚ) اور یقینا ہم نے آپ سے پہلے رسول بھیجے اور ان کو بیویوں اور اولاد والا بنایا۔