Sunan ibn Majah Hadith 1850 (سنن ابن ماجہ)
[1850]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنْ شُعْبَةَ،عَنْ أَبِي قَزْعَةَ،عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ،عَنْ أَبِيہِ،أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مَا حَقُّ الْمَرْأَةِ عَلَی الزَّوْجِ؟ قَالَ: ((أَنْ يُطْعِمَہَا إِذَا طَعِمَ،وَأَنْ يَكْسُوَہَا إِذَا اكْتَسَی،وَلَا يَضْرِبِ الْوَجْہَ،وَلَا يُقَبِّحْ،وَلَا يَہْجُرْ إِلَّا فِي الْبَيْتِ))
حضرت حکیم بن معاویہ اپنے والد حضرت معاویہ (ابن حیدہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے فرمایا: ایک آدمی نے نبی ﷺ سے سوال کیا: خاوند پر عورت کا کیا حق ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جب کھانا کھائے تو اسے بھی کھلائے،جب کپڑا پہنے تو اسے بھی پہنائے،چہرے پر نہ مارے،اسے برا بھلا نہ کہے اور گھر ہی میں (اس سے) علیحدگی اختیار کیے رکھے۔