Sunan ibn Majah Hadith 1856 (سنن ابن ماجہ)
[1856] إسنادہ ضعیف
ترمذي (3094)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ،عَنْ ثَوْبَانَ،قَالَ: لَمَّا نَزَلَ فِي الْفِضَّةِ وَالذَّہَبِ مَا نَزَلَ،قَالُوا: فَأَيَّ الْمَالِ نَتَّخِذُ؟ قَالَ عُمَرُ: فَأَنَا أَعْلَمُ لَكُمْ ذَلِكَ،فَأَوْضَعَ عَلَی بَعِيرِہِ،فَأَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَأَنَا فِي أَثَرِہِ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،أَيَّ الْمَالِ نَتَّخِذُ؟ فَقَالَ: ((لِيَتَّخِذْ أَحَدُكُمْ قَلْبًا شَاكِرًا،وَلِسَانًا ذَاكِرًا،وَزَوْجَةً مُؤْمِنَةً،تُعِينُ أَحَدَكُمْ عَلَی أَمْرِ الْآخِرَةِ))
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جب سونے چاندی کے بارے میں حکم نازل ہوا تو صحابہ کرام نے (آپس میں) کہا: ہم کون سا مال حاصل کریں؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں یہ (مسئلہ) معلوم کر کے بتاتا ہوں۔انہوں نے اپنے اونٹ کو تیز چلایا،حتی کہ نبی ﷺ تک پہنچ گئے۔(ثوبان فرماتے ہیں:) میں بھی ان کے پیچھے پیچھے تھا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کون سا مال حاصل (کرنے کی کوشش) کریں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: تمہیں چاہیے کہ شکر کرنے والا دل حاصل کرو اور ذکر کرنے والی زبان،اور مومن بیوی جو آخرت کے معاملات میں مرد کی مدد کرے۔