Sunan ibn Majah Hadith 1857 (سنن ابن ماجہ)
[1857] إسنادہ ضعیف
علي بن یزید وعثمان بن أبی العاتکۃ: ضعیفان
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ،عَنِ الْقَاسِمِ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،أَنَّہُ كَانَ يَقُولُ: ((مَا اسْتَفَادَ الْمُؤْمِنُ بَعْدَ تَقْوَی اللہِ خَيْرًا لَہُ مِنْ زَوْجَةٍ صَالِحَةٍ،إِنْ أَمَرَہَا أَطَاعَتْہُ،وَإِنْ نَظَرَ إِلَيْہَا سَرَّتْہُ،وَإِنْ أَقْسَمَ عَلَيْہَا أَبَرَّتْہُ،وَإِنْ غَابَ عَنْہَا نَصَحَتْہُ فِي نَفْسِہَا وَمَالِہِ))
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے: مومن کو اللہ کے تقوے کے بعد نیک بیوی سسے بہتر کوئی چیز نہیں مل سکتی۔(ایسی بیوی کہ) جب وہ اسے کوئی حکم دے تو وہ اس کی تعمیل کرے،جب اس کی طرف نظر اٹھا کر دیکھے تو اسے خوش کر دے،اگر اسے کوئی قسم دے تو وہ قسم پوری کردے،اگر وہ اس کی نظروں سے اوجھل ہو (سفر وغیرہ میں چلا جائے) تو اپنی ذات کے بارے میں اور اس کے مال کے بارے میں اس سے مخلص رہے (خیانت نہ کرے۔)