Sunan ibn Majah Hadith 1858 (سنن ابن ماجہ)
[1858]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَكِيمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ تُنْكَحُ النِّسَاءُ لِأَرْبَعٍ: لِمَالِہَا،وَلِحَسَبِہَا،وَلِجَمَالِہَا،وَلِدِينِہَا،فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ،تَرِبَتْ يَدَاكَ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عورتوں سے چار چیزوں کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے: (کسی سے) اس کے مال کی وجہ سے،(کسی سے) اس کے حسب و نسب کی وجہ سے،(کسی سے) اس کے حسن و جمال کی وجہ سے،(کسی سے) اس کی دینداری (اور نیکی) کی وجہ سے۔تو دین دار عورت (کے حصول میں) کامیاب ہو جا۔تیرا بھلا ہو۔