Sunan ibn Majah Hadith 1864 (سنن ابن ماجہ)
[1864] إسنادہ ضعیف
الحجاج بن أرطاۃ: ضعیف
وسقط ذکرہ من صحیح ابن حبان (الموارد: 1235)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ،عَنْ حَجَّاجٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ،عَنْ عَمِّہِ سَہْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ،قَالَ: خَطَبْتُ امْرَأَةً،فَجَعَلْتُ أَتَخَبَّأُ لَہَا،حَتَّی نَظَرْتُ إِلَيْہَا فِي نَخْلٍ لَہَا،فَقِيلَ لَہُ: أَتَفْعَلُ ہَذَا وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،يَقُولُ: ((إِذَا أَلْقَی اللہُ فِي قَلْبِ امْرِئٍ خِطْبَةَ امْرَأَةٍ،فَلَا بَأْسَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْہَا))
حضرت محمد بن سلمہ رضی الہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام دیا۔میں اس (کو دیکھنے) کے لیے چھپ جایا کرتا تھا حتی کہ میں نے اسے اس کے کھجوروں کے باغ میں دیکھ لیا۔(حاضرین میں سے) کسی نے کہا: آپ اللہ کے رسول ﷺ کے صحابی ہو کر بھی ایسا کرتے ہیں؟ انہوں نےکہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ فرمان سنا ہے: جب اللہ تعالیٰ کسی شخص کے دل میں کسی عورت سے نکاح کی خواہش ڈالے تو اسے دیکھ لینے میں کوئی حرج نہیں۔