Sunan ibn Majah Hadith 1866 (سنن ابن ماجہ)
[1866]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،عَنْ مَعْمَرٍ،عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ،عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِيِّ،عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ،قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ لَہُ امْرَأَةً أَخْطُبُہَا،فَقَالَ: ((اذْہَبْ فَانْظُرْ إِلَيْہَا،فَإِنَّہُ أَجْدَرُ أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا))،فَأَتَيْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ،فَخَطَبْتُہَا إِلَی أَبَوَيْہَا،وَأَخْبَرْتُہُمَا بِقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَكَأَنَّہُمَا كَرِہَا ذَلِكَ،قَالَ: فَسَمِعَتْ ذَلِكَ الْمَرْأَةُ،وَہِيَ فِي خِدْرِہَا،فَقَالَتْ: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَكَ أَنْ تَنْظُرَ،فَانْظُرْ،وَإِلَّا فَأَنْشُدُكَ،كَأَنَّہَا أَعْظَمَتْ ذَلِكَ،قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَيْہَا فَتَزَوَّجْتُہَا،فَذَكَرَ مِنْ مُوَافَقَتِہَا
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر ایک خاتون کا ذکر کیا کہ میں اس سے نکاح کے لیے پیغام بھیجنے والا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا: جا کر اسے دیکھ لو،امید ہے تمہارے درمیان محبت پیدا ہو جائے گی۔چنانچہ میں ایک انصاری خاتون کے ہاں گیا اور اس کے والدین سے اس کا رشتہ طلب کیا اور انہیں رسول اللہ ﷺ کا ارشاد بھی سنایا۔یوں محسوس ہوا کہ اس کے والدین نے اس چیز کو پسند نہیں کیا (کہ یہ مرد اس لڑکی کو دیکھے۔) لڑکی پردے میں تھی،اس نے یہ بات چیت سن لی،چنانچہ اس نے کہا: اگر تجھے اللہ کے رسول ﷺ نے دیکھنے کاحکم دیا ہے تو دیکھ لے ورنہ میں تجھے قسم دیتی ہوں (کہ جھوٹا بہانہ بنا کر مجھے نہ دیکھنا) اس نے گویا اس بات کو بہت بڑا سمجھا (سنتے ہی اعتبار نہ آیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہو گا) حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (میں سچ کہہ رہا تھا،اس لیے) میں نے اسے دیکھ لیا،پھر میں نے اس سے شادی کر لی۔پھر حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ نے اس سے ہم آہنگی پیدا ہو جانے کا ذکر فرمایا۔